شہادت حضرت علیؑ: امام بارگاہ کاشانہ حیدرؑ میں چار روزہ مجالس، علامہ ریاض جوہری خطاب کریں گے
ملتان : امام بارگاہ کاشانہ حیدر ؑچاہ بوہڑ والاکے لائسنسدار و منتظم سید دائم رضا ہمدانی کے زیر اہتمام چار روزہ مجالس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت علی علیہ السلام17سے 20 رمضان المبارک بمطابق 7 مارچ تا 10 مارچ 2026 بمقام امام بارگاہ کاشانہ حیدر ؑچاہ بوہڑ والا ملتان میں روزانہ 9:00 بجے شب منعقد ہونگی۔مجالس عزاء سے علامہ ریاض جوہری آف کراچی خطاب فرمائیں گے اور ضیاء حیدر زیدی و برادران مرثیہ خوانی کریں گے۔21رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ 2026 بروز بدھ صبح 6:00 بجے اسی عزاء خانہ پر مجلس عزاء برپا ہوگی اور صبح 7:00 بجے جلوس شبیہ تابوت حضرت علی علیہ السلام برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ کا شانہ شبیر ؑ لال کرتی ملتان کینٹ میں اختتام پذیر ہوگا۔یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے لائسنسدار سید دائم رضا ہمدانی، سید اصغر عباس نقوی، مظاہر حسین، مبشر زیدی، رضوان ہمدانی، حسنین ہمدانی، عرفان زیدی اور سلمان زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماتمی جلوس کے روٹس پر تاحال سڑکوں کی مرمت، لائٹنگ اور صفائی کے انتظامات نامکمل ہیں۔ لہٰذا انتظامیہ سے گذارش ہے کہ فوری طور پر روٹس کا معائنہ کیا جائے اور بروقت انتظامات مکمل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں اور ملتان کے تمام جلوسوں بالخصوص ملتان کینٹ کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔





































Visit Today : 482
Visit Yesterday : 475
This Month : 5155
This Year : 52991
Total Visit : 157979
Hits Today : 5573
Total Hits : 706560
Who's Online : 5




















