ملتان :  ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ایران پر امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے لبیک الجہاد،امریکہ اسرائیل کی بربادی تک جنگ رہے گی کے نعرے لگائے اور اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی ودیگر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم،جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد ایوب مغل،شیعہ رہنما علامہ سید علی سجاد نقوی،علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سلطان محمود ملک،مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون،صابر خان بلوچ،بشارت عباس قریشی،سید معصوم گیلانی نے کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ مسلمان اور امت مسلمہ پر حملہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے شیعہ سنی ایران کی پشت پر کھڑے ہیں آ یت اللہ خامنائی سمیت دیگر شہداء کا خون رنگ لائے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا صفحہ ہستی سے نشان مٹ جائے گا انشاء اللہ فتح ایران کی ہوگی امریکہ اسرائیل مسلمانوں کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں ہر پاکستانی اس سازش کو سمجھ چکا ہے لہذا ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کو سمجھتے ہوئے کسی قسم کے اختلاف میں نہ پڑیں اور اتحاد و وحدت کو فروغ دیتے ہوئے دشمن کے ہر سازش کو ناکام بنائیں ہم پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ہم انشائاللہ امریکہ اسرائیل کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کے پیغام کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مارا جا چکا ہے لیکن اس کی موت کو چھپایا جا رہا ہے پوری امت مسلمہ جاگ چکی ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا روئے زمین پر کوئی نام و نشان نہیں ہوگا احتجاجی مظاہرے میں بابا طارق بھٹی،نعیم شہزاد بھٹی،ملک الطاف لنگاہ،اسامہ صدیق،ملک امجد سیال،شیخ محمد عمر،ملک محمد عمر،نوید بھٹی،ستار احمد،وقاص سلطان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،تاجر برادری،وکلاء اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔