6 مارچ۔۔۔۔ سرائیکی اجرک ڈے
6 مارچ۔۔۔۔ سرائیکی اجرک ڈے
میاں نعیم ارشد ّ
زبان انسانی اظہار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ہر زبان قابلِ احترام اور ایک اٹل حقیقت ہے، لہٰذا ہمیں سب
زبانوں کو عزت و احترام دینا چاہیے۔ کوئی بھی زبان قابلِ نفرت یا کمتر نہیں۔ ہمیں زبانوں کو زندہ رکھنا چاہیے، خصوصاً علاقائی زبانوں کا انحطاط کسی قومی المیے سے کم نہیں۔ اس قومی و علاقائی ورثے کو اپنی نئی نسل تک منتقل کرنا چاہیے۔ اسی فکر و سوچ کے فروغ کے لیے ہر سال 6 مارچ سرائیکی اجرک ڈے کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ سرائیکی شعرا اور دانشور اسے خوشیوں سے بھرا تہوار قرار دیتے ہیں، اس لیے زبان کو پیار، محبت، اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔نیلا رنگ ترقی، خوشحالی اور سرائیکی خطے کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔ سرائیکی لطیف جذبوں اور خوبصورت لب و لہجے کی زبان ہے۔ سرائیکی وسیب کی ترقی و خوشحالی اور دولت کی مساویانہ تقسیم کے لیے سرائیکی صوبے کا قیام ازحد ضروری ہے۔ اس سال 2026 سرائیکی اجرک ڈے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں منایا جائے گا۔ خطے کے عوام رمضان المبارک کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے یہ یوم منائیں گے۔گذشتہ دنوں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا سندھی، سرائیکی، پنجابی،بنگالی،پشتو،بلوچی اور براہوی پاکستان کی قدیم ترین زبانیں ہیں پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان پنجابی کو اولیت حاصل ہے جو پہلے نمبر پر ہے جسے 48فیصد افراد بولتے ہیں،سندھی12فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر کی زبان ہے جبکہ سرائیکی10فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر کی زبان کہلاتی ہے پشتو،اردو اور انگریزی 8،8فیصد، بلوچی3فیصد، ہندکو 2 فیصد جبکہ براہوی زبان ایک فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں
گو کہہ سرائیکی10فیصد کے ساتھ پاکستان کی تیسرے نمبر کی زبان ہے جوکہ خوش آ ئند ہے ہمیں خوشی ہے کہہ سرائیکی ثقافت کے ساتھ ساتھ سرائیکی اجرک بھی دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔ سرائیکی کلچر ڈے پر دنیا بھر میں جہاں کہیں سرائیکی بولنے والے بستے ہیں، وہ یہ دن بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ تحائف کے طور پر نیلی اجرک ایک دوسرے کو دے کر وسیب سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں درگاہوں اور مساجد پر لگی نیلی ٹائلز کے ڈیزائنز کی طرز پر بنی نیلی اجرک انتہائی دیدہ زیب اور پرکشش نظر آتی ہے۔نیلی اجرک ڈے کے موقع پر بلاامتیاز مختلف زبانیں بولنے والے اس تہوار کو شان و شوکت کے ساتھ مناتے ہیں۔ پاکستان ہمارا وقار اور پہچان ہے۔ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ آج پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ دنیا بھر میں پاک فوج کو جو عزت ملی ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے








































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 475
This Month : 4890
This Year : 52726
Total Visit : 157714
Hits Today : 1482
Total Hits : 702469
Who's Online : 5




















