رمضان میں عوام کو ریلیف کے بجائے مشکلات دی جا رہی ہیں: بیرسٹر تیمور الطاف مہے
ملتان: ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ماہ میں دو دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اور بجلی گیس کے بلوں میں ناجائزفکسڈ ٹیکس شامل کرنے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔عوام جو پہلے ہی مہنگائی،غربت، بیروزگاری کی چکی میں بری طرح پستی ہوئی عوام پر پیٹرول،بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیس دھماکے سے کم نہیں قیمتوں کے اس اضافے کی وجہ سے عوام کی متوسط طبقے کی عید کی خوشیاں ماند پڑجائیں گی جوپہلے ہی مشکل سے اپنا گزر بسر کررہے ہیں دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے میسر ہے۔ ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ اب ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا نہیں بلکہ حکومت کی جانب دے گئے چالانوں کے ٹارگٹ کو پورا کرنا ہے آئے روز عوام ان ناجائز چالانوں کی وجہ سے پریشان ہوکر اپنی موٹرسائیکلوں،گاڑیوں، رکشوں کو جلا رہے ہیں پھر بھی جابر حکومت کوعوام پر ترس نہیں آتا۔غریبوں سے ان کی محنت مزدوری کا پیسہ چھین کرپنجاب حکومت نے گیارہ ارب کا جہاز خرید اجس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ خدارا حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے۔










































Visit Today : 638
Visit Yesterday : 812
This Month : 2974
This Year : 50810
Total Visit : 155798
Hits Today : 3373
Total Hits : 686053
Who's Online : 5






















