ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھرپور اقدامات کرے انھوں نے کہا کہ ایک غریب مزدور جو روزانہ 800 یا 1000 کماتا ہے وہ موٹر-سائیکل کے چالان پر 2000 کس طرح ادا کرے گا انھوں نے کہا کہ موٹر سائیکل غریب کی سواری ہے لہذاٹریفک وارڈن کو اس پر نرمی کریں اور موٹر سائیکل سوار کا چلان 200 روپے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ان لائن چلان کا سلسلہ بھی بند کر دیا جائے کیا پولیس کے کمرے جیب میں موجود کاغذات اور لائسنس دیکھ سکتے ہیں پھر چالان کیوں کیا جاتا ہے یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے انھوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سوار کو روکیں لائسنس نۃ ہونے پر لائسنس کا اجراء کریں اورہیلمیٹ نا ہونےپر سستا ہیلمٹ فراہم کرے اس طرح ان کی آمدنی بھی بڑھے گی اور ان کا اعتماد بھی بحال ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ اس اہم مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ورنہ عوام شدید مایوسی کا شکار ہو جائیں گے انھوں نے کہا کہ قوم کو دوست بنائیں دشمن نہیں