ملتان : جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،جے یو آئی ملتان ڈویژن بزنس فورم کے صدر مولانا امجد علی ضیاء، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید
نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے اسرائیل میں امریکی سفیر اعلانیہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی حمایت کر رہا ہے پاکستانی حکمران بھی یہ سبق یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہے پاکستان اور افغانستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں کیونکہ اس جنگ میں دونوں ہمسایہ ممالک کو الجھانے والا بھی امریکہ ہے بس ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کو اپنی انکھیں کھولنا ہو گی گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جاحریت کا نشانہ بنا کر انتشار اور فساد پھیلایا گیا اگر اج ایران کی باری ہے تو کل کسی اور کے بارے بھی آ سکتی ہے اسی لیے امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر صیہونی طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا قائد جمیعت ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان کی امن کے لیے کوششیں لائق تحسین ہیں اور ملت اسلامیہ ان کی امن کے حوالے سے کوششوں کو سراہا رہی ہے ۔