ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا پنجاب ٹیکس پالیسی پر شدید تحفظات،،بیک ڈیٹ اسسمنٹ مسترد، تاجر دوست پالیسی اور مشاورت کا مطالبہ
ملتان : جنوبی پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری طاہرگجر، مرکزی سینئر نائب صدر اعجاز کریم صدیقی، فنانس سیکرٹری احمدشعیب نے ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ العمل موجودہ ٹیکس پالیسی آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم اور ان کے کمیشن کے حوالہ سے پالیسی اور سخت قواعد و ضوابط پر تاجر برادری میں تحفظات اور تشویش پائی جاتی ہے Foodpanda جیسے پلیٹ فارم کے ذریعے کاروبار کرنے والے ریسٹورنٹس پر کمیشن کی بلند شرح اور اچانک مالی دباؤ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری معاہدوں میں شفافیت ہونی چاہیے اور کمیشن، پروموشن اخراجات اور ڈیٹا شیئرنگ کے معاملات واضح اور قابلِ فہم ہونے چاہئیں۔ اس کے برعکس نافذ العمل پالیسی اور اقدام ہوٹلز تاجران کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے صوبائی ٹیکس معاملات میں وضاحت ضروری ہے کیونکہ Punjab Revenue Authority کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹسز نے ہوٹلز ریسٹورنٹ تاجران اور مالکان میں عدم تحفظ کے احساس اور تشویش میں اضافہ کیا ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس پالیسی کے نفاذ سے پہلے کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا جائے اور بیک ڈیٹ اسسمنٹ کے بجائے رضاکارانہ رجسٹریشن اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اور تاجر دوست پالیسی مرتب کی جائے تاجر برادری پہلے ہی کئی سطح پر ٹیکس در ٹیکس ادا کررہے ہیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے عائد ٹیکس اور واجبات کا بوجھ صارف شہریوں پر پڑے گا جس کی وجہ ہوٹلز ریسٹورنٹ تاجران اور ان کے ساتھ وابسطہ لاکھوں محنت کش اور ان کے خاندان متاثر ہونگے، اس لیے دوہرے ٹیکس یا غیر واضح دائرہ اختیار سے بچنے کے لیے حکومتی سطح پر واضح پالیسی جاری کی جائے۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 530
Total Hits : 708529
Who's Online : 10




















