انجمن تاجران چوک کچہری کی افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، آپریشن کی حمایت : انجمن تاجران چوک کچہری
ملتان: انجمن تاجران چوک کچہری کے صدر راحیل اصغر قریشی ہاشمی، جنر ل سیکرٹری شیخ فیصل محمود، چیئرمین ٹمبرمارکیٹ نیازقریشی، طلحہ نیاز قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک پاکستان کی تمام تاجربرادری اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم آپریشن غضب الحق کی بھرپور حمایت کرتی ہے افواج پاکستان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں فتنہ الخوارج کے حامیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی ذمہ دار طالبان حکومت ہے ریاست پاکستان کو ایک منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر اب بھارت اور اسرائیل نواز طالبان کو ان کی اوقات دکھائیں گئیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان کی مساجد اور بازاروں میں خودکش حملے کسی طور برداشت نہیں کیے جائیں گے اب بھی وقت ہے کہ افغانستان خطے میں بد امنی کے لئے دشمن کا آلہ کار نہ بنے اور اپنی حد میں رہے قوم پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو مانتی ہے اور اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا آپریشن غضب الحق ملک میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم قدم ہے ہم اس آپریشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنی افواج کو ہر قدم پر سپورٹ کریں گے۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 532
Total Hits : 708531
Who's Online : 10




















