ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کی پریس کانفرنس، ایران پر حملوں کی مذمت اور 6 مارچ کو احتجاج کا اعلان
ملتان: آج ہم ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے پلیٹ فارم حافظ محمد اسلم،محمد ایوب مغل، سلطا ن محمود ملک، بشارت عباس قریشی علامہ خالد محمود فاروقی سلیم عباس صدیقی، حا فظ اللہ دتہ کا شف بو سن، مجا ہد عبا س گر دیزی،مو لا نہ عبدالحنا ن،راؤ محمد عا رف رضوی، اشفاق سعیدی، نے ملتان پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملوں کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر دنیا کو تباہی کے کنارے کھڑا کر دیا ہے۔ سید آیت اللہ خامنہ ای صاحب کی شہادت امت مسلمہ کا نقصان ہے۔ 86 سال کے بزرگ نے جس ہمت اور جواں مردی سے امریکہ اور اسرائیل کو جواب دیا اور اس کے آگے ڈٹ کے کھڑے رہے۔ یہ ان کا تاریخی کارنامہ ہے۔ تاریخ میں ان کی جرات و بہادری کو سنہرے حروف سے لکھا جاتا رہے گا۔ ان کی شہادت نے مسلمان نوجوانوں کو ہمت جرات بہادری اور جہاد کا درس دیا ہے۔ جس طریقے سے سید خامنہ ای شہید نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے دور حاضر میں قریب قریب کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔ایران نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل ناقابل تسخیر نہیں ہے۔ مسلم ممالک کو ایران پر حملے کرنے کے لیے امریکہ کو اڈے مہیا کرنے کی بجائے اپنے بچاؤ کی فکر کرنی چاہیے اور اس بچاؤ کا بہترین طریقہ اتحاد امت اور جہاد ہے۔اس پرفوری عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ایران جس جرات اور بہادری سے اسرائیل اور امریکی اڈوں کی اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے قابل تحسین اقدام ہے۔ پاکستانی قوم امریکہ اور اسرائیل کی ظلم و بربریت کے خلاف ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ کرنا افسوسناک عمل ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اگر پاکستان میں مظاہرین کو بزور قوت روکا گیا تو حکمرانوں کو بنگلہ دیش کی مثال سامنے رکھنی چاہیے ایسا نہ ہو کہ پاکستا نی عوام کا سمندر سڑکوں پر نکل کر حکمرانوں کا محاسبہ کرے۔ ظلم و بربریت کے خلاف پرامن احتجاج کرنا پاکستانیوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کی عوام کے دل زخمی ہیں اور امت مسلمہ کا ہر غیرت مند فرد خون کے انسو رو رہا ہے حکومت پاکستان کو عوام میں موجود اضطراب کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے یاد رہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی بربریت اور غنڈہ گردی پوری دنیا کو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہو کر رہ جائے گا اس موقع پر ہمارے حکمرانوں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل نے جمعہ 6 مارچ کو پرامن بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے روز علماء کرام خطیب حضرات جمعے کے خطبے میں ظلم و بربریت کے خلاف اواز احتجاج بلند کریں گے اور لوگ پرامن ریلیاں نکالیں گے۔ ملی یک جہتی کونسل نے پاکستان میں امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ہم اب بھی امن کے خواہاں ہیں لیکن پاکستان اور دنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے بھرپور پرامن احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں کیونکہ یہ وقت کی پکار ہے اور یہ کہ افغانستان کا پاکستان پہ حملہ انڈیا اور اسرائیل کی سازش ہے کہ افغانستان کا انڈیا کے ساتھ پینگیں بڑھا کر پاکستان سے دشمنی کرنا انتہائی قابل افسوس قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر ہم پاکستانی افواج کے ساتھ ساتھ ہیں پاکستان کی فوج فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے اس پر فوج کے جوانوں کو تحسین پیش کرتے ہیں پاکستانی فوج کے جوان شہادت کی صورت میں قربانی دے کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملی یک جہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر اور لیاقت بلوچ کی قیادت میں تمام مسالک فوج کے ساتھ پاکستان کی حفاظت کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ اور پاکستان کی فوج کے خلاف بولنے والوں کو بزور قوت روکیں گے۔





































Visit Today : 79
Visit Yesterday : 577
This Month : 5329
This Year : 53165
Total Visit : 158153
Hits Today : 532
Total Hits : 708531
Who's Online : 10




















