ملتان: ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع ملتان،صدر مرکزی انجمن تاجران ترین روڈ ملتان ،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان ،سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسلم لیگ ملتان چوہدری زاہد مسعود ، محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ ،چوہدری اورنگ زیب عالمگیر، چوہدری شاہد نواب کے والد محترم چوہدری نواب دین مرحوم کی پہلی برسی کی پرنور تقریب جمعہ المبارک 9رمضان کریم کوانعقاد پذیر ہوئی، اس باسعید مبارک تقریب میں قاری محمدسلیم ، امیر تیمور ، جواد الحسن ورک ،سابق ایم این اے و مئیر ملتان شیخ محمد طارق رشید، کوارڈینیٹر چیف منسٹر پنجاب عمر فاروق بھٹی ،سابق ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی ،محمد قسور بھٹی ،شہزاد کریم بھٹی ،حاجی ندیم قریشی ،رانا عمیر علی ،حاجی زبیر خالد قریشی ،رانا محمد سعید،جمیل عباسی ،شاکر دلاور ،بابر چوہدری ،ملک امجد سعید تھہیم،صفدر بخاری،عبداللہ جٹ ،حافظ رانا قاسم ،نوید پاشا،نمیر علی ،صابر قریشی ،رومی بٹ ،بشیر اوڈ،چوہدری مظہر،شہاب الدین ،عثمان ہاشمی اور کثیر تعداد میں اہلیانِ ملتان نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی، قاری سلیم نے اس موقع پر والدین کی عظمت پرروشنی دالی انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان تقریب میں والد کی شان بیان کرتے ہوئے اتنا کہوں گا کہ والدین کا زندگی میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ماں اگر جنت ہے تو باپ جنت کا دروازہ ہے۔ماں شفیق ہوتی ہے اور باپ مہربان ہوتا ہے جو کڑی دھوپ میں کھڑا رہتا ہے لیکن اپنے بچوں کو سائے میں بٹھاتا ہے ۔جس نے دنیا میں والدین کو راضی کرلیا یوں سمجھو کہ اس نے جنت خرید لی ،اگر کوئی شخص اس فانی دنیا میں والد ین کے آگے نہیں جھکتا تو پھر اسے ساری دنیا کے آگے جھکنا پڑتا ہے۔تقریب کے اختتام پر چوہدری نواب دین مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ،چوہدری زاہد مسعود ، محمد زبیر چوہدری ایڈووکیٹ ،چوہدری اورنگ زیب عالمگیر، چوہدری شاہد نواب نے برسی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب مہمانوں کی آمد ہمارے لئے خوشی اور مسرت کا باعث اور ان شاء اللہ آنے والے سب مہمانوں کیلئے خیر کا وسیلہ ثابت ہوگی ۔