یونائیٹڈ ٹریک سسٹم کی جانب سے آٹو انڈسٹری کے اعزاز میں افطار ڈنر، مہمانوں کی بھرپور شرکت
ملتان: سی ای او یونائیٹڈ ٹریک سسٹم میاں حمزہ شاہد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر یوآئی جی گروپ میاں انور زاہد،میاں انس زاہد اور شہریا ر بھٹہ ریجنل ہیڈ سیلز اینڈ آپریشنز یوٹی ایس کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں آٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے مہمانوں کا استقبال کیا اور افطار ڈنر پر تشریف لانے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میاں حمزہ شاہد نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب سو گنا بڑھ جا تا ہے ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مندافراد کا بھی خیال رکھیں اور ان کے لیے سحر اور افطار کا اہتمام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونائیٹڈ ٹریک سسٹم کی ہر وقت یہ کوشش رہی ہے کے اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرے اور بلاشبہ صارفین کا اعتماد ہی یونائیٹڈ ٹریک سسٹم کو پاکستان کی نمبرون ٹریکر کمپنی کا درجہ دیتا ہے۔ یونائیٹڈ ٹریک سسٹم جس مقام پر موجود ہے اس میں تمام آٹوموبیلز ڈیلرز،بینکرز اور تمام کارپوریٹ ادارروں کا تعاون بھی قابل ستائیش ہے۔ یونائیٹڈ ٹریک سسٹم اپنے صارفین کے لیے جدت پسندی اور ٹیکنالوجی میں روز بروز آنے والی تبدیلیوں کے ساتھ خود کو اپڈیٹ کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا ٹیکنکل سٹاف اپنے کام میں کمال مہارت رکھتا ہے۔ اس موقع پر میاں انور زاہد،میاں انس زاہد، شہریا ر بھٹہ،چوہدری طارق کریم نے بھی اظہار خیال کیا۔







































Visit Today : 275
Visit Yesterday : 577
This Month : 5525
This Year : 53361
Total Visit : 158349
Hits Today : 2214
Total Hits : 710213
Who's Online : 10



















