پنجاب میں دفعہ 144 نافذ،،پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: پنجاب میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنیٰ قرار، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی۔ واضح رہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 30 روز کیلئے ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔







































Visit Today : 275
Visit Yesterday : 577
This Month : 5525
This Year : 53361
Total Visit : 158349
Hits Today : 2226
Total Hits : 710225
Who's Online : 4



















