زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن، فرینڈز ملازمین متحدہ محاذ کلین سویپ
ملتان : بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقد ہوئے فرینڈز ملازمین متحدہ محاذ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا ۔تفصیل کے مطابق بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز یونین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دو گروپ مدمقابل ہوئے جس میں فرینڈز ملازمین متحدہ محاذ ملک صفدر حسین 1113ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے سینئر نائب صدر پر صدیق خان بلوچ نے 1112ووٹ لیئے نائب صدر پر رفاق علی اعوان نے 1034ووٹ حاصل کیئے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رانا مدثر مشتاق 1046ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شان علی قریشی 1019ووٹ سے کامیاب ہوئے فنانس سیکرٹری پر محمد امین سمرا نے 965ووٹ حاصل کیئے پریس سیکرٹری عبداللہ وینس 965ووٹ سپورٹس سیکرٹری آصف رضا میر 1017ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ایگزیکٹو کی سیٹ پر ملک یونس سمرا ، رانا افتخار ، رانا ارشاد احمد ،رانا جمشید اقبال ، عدیل ظفر ، خالد نانڈلہ ، ملک عارف محمود آرائیں ، چودھری عامر حنیف ، مشتاق احمد ، الطاف حسین ، ملک عدنان تھہیم اور ملک عمران کھوکھر منتخب ہوئے الیکشن میں فرینڈز ملازمین متحدہ محاذ نے تمام سیٹیں اپنے نام کرکے مدمقابل گروپ کو ہار سے دوچار کیا اس موقع پر نومنتخب صدر و سیکرٹری نے کہا کہ میں اپنے ورکرز کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا جہنوں نے مجھ سمیت پورے گروپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرایا ان کے دکھ تکلیف میں فرینڈز ملازمین گروپ ہمہ وقت ان کے ساتھ ہوگا کسی کے ساتھ کوئی ناروا سلوک ہر گز قبول نہ ہوگا اور ملازمین کو درپیش مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا آخر میں جنرل سیکرٹری رانا رانا مدثر مشتاق نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے رخصت ہوگئے ۔









































Visit Today : 639
Visit Yesterday : 812
This Month : 2975
This Year : 50811
Total Visit : 155799
Hits Today : 3385
Total Hits : 686065
Who's Online : 6






















