ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال، 28 فروری کو پولنگ ہوگی
ملتان : ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 28 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے، جن میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابی عمل کو شفاف، منظم اور سہل بنایا جا سکے،چیئرمین الیکشن بورڈ، سینئر قانون دان ایڈوکیٹ سید ریاض الحسن گیلانی نے ممبران الیکشن بورڈ اظہر حیات، فہیم گردیزی اور کوآرڈینیٹر صابر حسین بھڈوال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسلام اباد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جس نے بار کے لئے بلا معاوضہ خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کو پولنگ سے ایک روز قبل بذریعہ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ ان کے ووٹ نمبر اور پولنگ بوتھ نمبر کی معلومات فراہم کر دی جائیں گی، جبکہ ووٹرز ایک مخصوص نمبر پر اپنا نام بھیج کر فوری طور پر اپنی تفصیلات بھی حاصل کر سکیں گے، اس اقدام کا مقصد ووٹرز کو سہولت فراہم کرنا اور پولنگ کے دن کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانا ہے،چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق اس سال انتخابات میں مجموعی طور پر 13 ہزار 83 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لئے 30 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک نمازِ ظہر کے لیے وقفہ رکھا گیا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹرز کے لیے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پنجاب بار کونسل یا پاکستان بار کونسل کا کارڈ دکھانا لازمی ہوگا، جس کے بغیر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر پولنگ بوتھ کے لیے علیحدہ رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے اور اگر کسی بوتھ سے مختلف رنگ کا بیلٹ پیپر نکل آیا تو اسے منسوخ تصور کیا جائے گا،ایڈوکیٹ سید ریاض الحسن گیلانی نے مزید بتایا کہ ممبران ایگزیکٹو کی سات نشستوں پر آمنہ خان، سید حسنین شاہ گیلانی، فرقان احمد خان، شیخ جنید اقبال، مہر غلام شبیر سیال، سید مبارک علی شاہ اور محمد الیاس بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، انہوں نے وکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ بھرپور شرکت کرتے ہوئے جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔







































Visit Today : 275
Visit Yesterday : 577
This Month : 5525
This Year : 53361
Total Visit : 158349
Hits Today : 2222
Total Hits : 710221
Who's Online : 5



















