“بنیان مرصوص معرکۂ حق” کی تقریبِ پذیرائی، عنایت علی قریشی کی کتاب کمشنر ملتان کو پیش
ملتا ن(صفدربخاری سے) ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم کے بانی و چیئر مین ماہر تعلیم و سماجی سائنسدان بنیان مرصوص معرکہ حق کے مصنف و مؤلف عنایت علی قریشی نے ڈاکٹر اسلم انصاری آڈیٹوریم پنجاب آرٹس کونسل ملتان میں اپنی شہرہ آفاق کتاب بنیان مرصوص معرکہ حق ڈاکٹر اسد اریب اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کو پیش کی۔عنایت علی قریشی نے اس موقع پر کہا کی بنیان مرصوص معرکہ حق جذبہ حب الوطنی اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے لکھی گئی ہے۔پاک فوج نے بنیان مرصوص معرکہ حق میں بھارت کو چند گھنٹوں میں ناکوں چنے چبوا دیے اور اس کے دانت کھٹے کر دیے اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی۔اس معرکہ نے افواج پاکستان کی ڈھاک اقوام عالم میں بٹھا دی۔۔ڈاکٹر اسد اریب اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے عنایت علی قریشی کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی اس کاوش کو سراہا کہ ان کی تحریر کردہ کتاب بنیان مرصوص معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کے کارنامے بیان کیے گئے اور انہیں ان کارناموں اور فتح پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل قیصر اقبال,شاکر حسین شاکر، سجاد جہانیہ،شاہد عباس ملک، فیاض احمد اعوان، علی سخنور،فیضان علی قریشی،اسلم قیصرانی،مسرور حسنین صدیقی ودیگر موجود تھے۔







































Visit Today : 275
Visit Yesterday : 577
This Month : 5525
This Year : 53361
Total Visit : 158349
Hits Today : 2222
Total Hits : 710221
Who's Online : 5



















