ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم ہینڈز ملتان زون کا راشن تقسیم، 165 خاندان مستفید
ملتان: مسلم ہینڈز ملتان زون کے ہیڈ محسن اسحا ق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گورئمنٹ مسلم گرلزہائی سکول میں مسلم ہینڈز پاکستان ملتان زون کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 165خاندانوں میںراشن تقسیم کیا گیا ہے تاکہ روزہ داروں کو سحری و افطاری میں کسی قسم کی دشوری نہ ہواور وہ یہ فریضہ باآسانی ادا کر سکیں ۔صاحب استطاعت لوگوں کو چاہیے عید کے پرمسرت موقع پر بھی ان غریب اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں ۔ہمارے اس اقدام سے دنیا و آخرت دونوں میں ہمیںسکوں و راحت ملے گی ۔اس لیے ہر صاحب استطاعت کو چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر مستحق خاندانوں کی مدد کریں تاکہ وہ عید کے پرمسرت موقع پر خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔اس موقع پرمحمداقبال سہو اسسٹینٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، عامر شہزاد مسلم ہینڈز ، منیب اکر م مسلم ہینڈز نے بھی اظہار خیال کیا۔







































Visit Today : 267
Visit Yesterday : 475
This Month : 4940
This Year : 52776
Total Visit : 157764
Hits Today : 1970
Total Hits : 702957
Who's Online : 18




















