بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 حملہ آور ہلاک
راولپنڈی: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرفتنہ الخوارج نے حملہ کردیا اور خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں جاری ہیں، دہشتگردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ طالبان حکومت افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان خوارج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا، سیکیورٹی فورسز کی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔







































Visit Today : 315
Visit Yesterday : 475
This Month : 4988
This Year : 52824
Total Visit : 157812
Hits Today : 2277
Total Hits : 703264
Who's Online : 4




















