ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وفد کی وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات،،صدر سیدہ بشری نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین نے ملتان ڈسٹرکٹ بار کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
ملتان(صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وفد نے صدر سیدہ بشری نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین کی قیادت میں وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ سے ملاقات کی وفد میں نائب صدر چوہدری محمد نعیم،جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج،فنانس سیکرٹری رئووف احمد خان،لائبریری سیکرٹری عمارہ طاہر بلوچ،آڈیٹر جہانزیب سیال،،ممبران ایگزیکٹیو جاوید اقبال ملک،اعجاز احمد انصاری،محمد شان سہو،ذوالفقار علی شاہ،ندیم الدین قریشی،عدیل احمدخالد،چوہدری محمداحسن بھٹی،محمد مدثر حسن،ملک منیر احمداور میاں بشیر احمد
شریک تھے۔ صدر سیدہ بشری نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ کو ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور فنڈز کی کمی کو ان کے سامنے رکھا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ کابارز اور وکلاء کےساتھ ہمیشہ مشفق رویہ رہا ہے اور انہوں نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعظم نزیر تارڈ ملتان ڈسٹرکٹ بار کو اپنی بار سمجھتے ہوئے ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے صدر اور جنرل سیکرٹری نے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ کو ملتان بار میں وکلاء سے خطاب کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بار ایک تاریخی بار ہے اور اپنا ایک مقام رکھتی ہے اور ملتان بار نے ہمیشہ تعاون اور مذاکرات والے رویئے رکھ کر بہت سے مسائل کو حل کرایا جو خراج تحسین ہے انہوں نے ملتان بار کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد دورہ کریں گے انہوں نے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ملتان بار کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کا وعدہ کیا ۔






































Visit Today : 270
Visit Yesterday : 475
This Month : 4943
This Year : 52779
Total Visit : 157767
Hits Today : 1995
Total Hits : 702982
Who's Online : 7




















