ملتان: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں رنگا رنگ سالانہ اسپورٹس گالا، طلبہ کی شاندار کارکردگی
ملتان: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا نہایت جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس گالا کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی، ٹیم ورک، برداشت اور مثبت مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر سکول کی پرنسپل نازش عروج نے کہا اسکول میں ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں تعلیمی عمل کا لازمی حصہ ہیں۔ ایسی سرگرمیاں بچوں کو نہ صرف آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہیں بلکہ ان کے اندر موجود فطری (Inborn) ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیل طلبہ میں قائدانہ صلاحیت، برداشت، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ پیدا کرتے ہیں۔ صحت مند دماغ کے لیے صحت مند جسم ناگزیر ہے۔ جسمانی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما، توجہ کی صلاحیت اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اسی لیے اسکول انتظامیہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی یکساں اہمیت دیتی ہے۔ تقریب کے دوران ٹگ آف وار (رسہ کشی)، لیمن ریس، سیک ریس (بوری ریس)، ایتھلیٹکس، کرکٹ، بیڈمنٹن اور ایروبکس کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ طلبہ نے نہایت جوش اور نظم و ضبط کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع حاصل کیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسے صحت مند اور مثبت پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ بچوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی کو یقینی بنایا جا سکے۔







































Visit Today : 321
Visit Yesterday : 579
This Month : 3934
This Year : 51770
Total Visit : 156758
Hits Today : 1764
Total Hits : 695983
Who's Online : 4





















