محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں سیف ڈیجیٹل لٹریسی تقریب، طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم
ملتان : محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں سیف ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کی تقریب۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر توصیف ایذدکی جانب سے سرٹیفکیٹس کی تقسیم محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں سیف ڈیجیٹل لٹریسی کے موضوع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں محف وظ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر توصیف ایذد تھے انہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر طلبہ نے سیف ڈیجیٹل لٹریسی کے موضوع پر مختلف معلوماتی بینرز بھی تیار کیے، جنہیں وائس چانسلر نے بغور دیکھا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ڈاکٹر توصیف ایذد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل شعور نہایت اہمیت کا حامل ہے اور نوجوان نسل کو آن لائن پلیٹ فارمز کے محف وظ استعمال، سائبر سیکیورٹی اور ذمہ دار شہری ہونے کے تقاضوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے اس قسم کی سرگرمیوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں محف و ظ طرزِ عمل اپنائیں گے اور دوسروں کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔








































Visit Today : 579
Visit Yesterday : 579
This Month : 4192
This Year : 52028
Total Visit : 157016
Hits Today : 3561
Total Hits : 697780
Who's Online : 2




















