کبیروالا: Muslim Hands، Concern Worldwide اور UK Aid کے اشتراک سے خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم
ملتان/ کبیروالا : مسلم ہینڈز، کنسرن ورلڈ وائیڈ اور یوکے ایڈ کے اشتراک سے میونسپل کمپلیکس کبیروالا میں سکل ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیتی کورس مکمل کرنے والی 100 خواتین میں سرٹیفکیٹس اور ٹول کٹس تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عمر، چیف آفیسر بلدیہ افتخار بنگش، ایریا پروگرام منیجرمسلم ہینڈزمحمد محسن، پراجیکٹ منیجر خانیوال جام محمد عارف، پروگرام آفیسرکنسرن ورلڈ وائیڈ عثمان غنی، انجینئر تنویر گیلانی، سید فرخ رضا، مس نگینہ، مس ثانیہ عباس اور مس لبنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانا معاشی خودمختاری اور پائیدار ترقی کی جانب ایک مؤثر قدم ہے حکومت اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون سے ایسے پروگرام مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تربیت یافتہ خواتین نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت بہتر انداز میں کر سکتی ہیں بلکہ معاشرے کی مجموعی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔مقررین نے یوکے ایڈ، مسلم ہینڈز اور کنسرن ورلڈ وائیڈ کے اشتراک کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ اس نوعیت کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام خواتین کو باعزت روزگار کی طرف گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ ہمیں امیدہے کہ مستقبل میں بھی ایسے تربیتی کورسز کا دائرہ وسیع کیا جائے گا تاکہ مزید خواتین مستفید ہو سکیں۔








































Visit Today : 392
Visit Yesterday : 585
This Month : 4590
This Year : 52426
Total Visit : 157414
Hits Today : 2060
Total Hits : 700067
Who's Online : 5




















