ملتان: جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام استقبالِ رمضان کانفرنس ،، جامع مسجد الحسنین میں علما کا فضائلِ رمضان پر خطاب
ملتان : جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے زیرِ اہتمام جامع مسجد الحسنین میں سالانہ استقبالِ رمضان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی جے یو پی کے مرکزی نائب صدر مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور تقویٰ کا مہینہ ہے یہ ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہِ مقدس میں معاشرے کے محروم طبقات کا خاص خیال رکھنا ہی اصل عبادت ہے۔ جے یو پی کے ضلعی رہنما علامہ حافظ عبدالمجید باروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے، اسی مہینے میں ہدایت کی کتاب نازل ہوئی جو قیامت تک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی تلاوت اور اس کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس ماہ میں مساجد کو آباد کریں، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور فتنہ و فساد سے بچ کر خالصتاً اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھیں علامہ عبدالستار اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ برکتوں اور رحمتوں کا خزانہ ہے، ہمیں اس دوران توبہ و استغفار کے ذریعے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔کانفرنس میں علامہ ارشاد احمد اظہری، پیر قاری اکرام الدین شاہ جلالی، علامہ قاری فیض رسول باروی، علامہ ماسٹر عبدالمجید سعیدی، قاری خالد رسول باروی، قاری محمد عارف سعیدی، قاری صغیر اظہری، مولانا ثوبان قادری، چوہدری، پیر امام دین شاہجمالی، قاری اللہ وسیا، حافظ شیراز حیدری، محمد نعیم، امین خان فریدی، حبیب الرحمان مہروی، محمد اسلم، وزیر نورانی، عابد رحمانی، ابراہیم سعیدی اور محمد اشفاق سعیدی, فضل مہروی، ظفر قریشی، تاجر رہنما الیاس قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی









































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 585
This Month : 4625
This Year : 52461
Total Visit : 157449
Hits Today : 2396
Total Hits : 700403
Who's Online : 6




















