اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں مجھے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبح کال آئی اور کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، ہم کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کریں گے اور ہم نے کہا کہ ڈاکٹر برکی کو بھیج دیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس کو بھیجں گے جو ہمارا اعتبار والا ڈاکٹر ہو گا، ہم نے کہا کہ چلیں ڈاکٹر عاصم کو بھیج دیں، جو رپورٹ آئی ہے پبلک ہوئی ہے وہ ایک مذاق ہے، اس کے دن صرف کلینکل ایگزامینیشن ہے، ڈایگنوسز نہیں ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا یقین نہیں ہے، وہ کسی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، ایک رپورٹ میں ٹریٹمنٹ پلان بھی نہیں لکھا ہوا، آپ نے نان میڈیکل لوگوں کو بلا لیا، ہمیں جس چیز کی فکر تھی وہی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری دنیا سے ڈاکٹروں کے پیغامات آئے کہ یہ کیا لکھا ہے، اتنے عرصے سے ان کی بات سن رہےہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں بس، جو انجکشن لگایا ہے اس سے فوراً ٹھیک تھوڑی ہو جائے گا، ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی، یہ کوئی جادو تھا۔