سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کا مثالی معاشرے کیلئے مثبت رویوں پر زور،، محبوب اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ، تعلیمی شخصیات کی شرکت
ملتان : سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معاشرہ اور مثالی تہذیب ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہیں۔ اپنے رویّوں میں مثبت تبدیلی لا کر مثالی معاشرے کے قیام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ عصرِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم کو ترقی کا مؤثر ذریعہ بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہرِ تعلیم و سینیئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ملتان محبوب اشرف کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملتان شیخ محمد رفیق، سینیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جگو والا تحصیل جلالپور اسلم خان قیصرانی، سابق پرنسپل گورنمنٹ لیب ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ملتان رانا جاوید مصطفی، انچارج مانیٹرنگ سیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان میاں منیر احمد، میاں فرحان مجید ایڈووکیٹ اور میاں ذیشان ارائیں بھی موجود تھے۔سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کی روشنی میں تعلیمی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات سے معیارِ تعلیم بہتر ہوا ہے اور شرحِ خواندگی میں اضافہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبوب اشرف ایک قابلِ فخر ایجوکیشن آفیسر ہیں، وہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ہمیں بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ محبوب اشرف مستقبل میں محکمہء تعلیم کا قابلِ فخر اثاثہ ثابت ہوں گے اور ان کی قیادت میں محکمہء تعلیم مزید ترقی کرے گا۔میزبان میاں نعیم ارشد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبوب اشرف میرے لیے انتہائی قابلِ احترام ہیں۔ وہ اعلیٰ درجے کے ماہرِ تعلیم اور باوقار سماجی رہنما ہیں۔ علم، ادب اور تہذیبی اقدار کے فروغ کے لیے ان کی سوچ و فکر لائقِ تحسین ہے۔ اس موقع پر میزبان میاں نعیم ارشد نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ مہمان خصوصی محبوب اشرف کو سرائیکی اجرک پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔




































Visit Today : 553
Visit Yesterday : 475
This Month : 5226
This Year : 53062
Total Visit : 158050
Hits Today : 6472
Total Hits : 707459
Who's Online : 1




















