محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایذدکی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ سے ملاقات،طلبہ کیلئے سفری سہولت کا مطالبہ
ملتان(صفدربخاری سے) ایم این ایس ،یوای ٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایذدکی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ سےملاقات کے موقع پر وائس چانسلر نے مطالبہ کیا کہ گرین الیکٹرو بس سروس کا آغاز ملتان سے جلد ہورہاہے ہماری یونیورسٹی ملتان شہر سے 25کلو میٹر دور ہے اس بس سروس کو میٹرو بس سروس بی سی جی چوک سےجوائنٹ کرکےیونیورسٹی کے لاڑ کیمپس تک کیاجائےتاکہ ہمارے طلباءبھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں یونیورسٹی ابھی اپنی شٹل سروس چلانے کی پوزیشن میں نہیں جس پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ملتان میرا آبائی شہر ہے میں ہر ممکن کوشش کرونگا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کےذریعے گزارش کرینگےکہ محمد نوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاڑ کیمپس تک جدید ترین گرین الیکٹرو بس سروس کو چلایا جائےامید ہے منظوری مل جائے گی اور جدید ترین گرین الیکٹرو بس سروس کو بی سی جی چوک میٹرواسٹیشن ملتان سے یوای ٹی لاڑ کیمپس تک عوام اور طلباء کیلئے روٹ چلایاجائےگا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ ملتان میں پہلی جدید ترین گرین الیکٹرو بس کا افتتاح 26مئی کوکریں گی ۔








































Visit Today : 388
Visit Yesterday : 577
This Month : 5638
This Year : 53474
Total Visit : 158462
Hits Today : 2579
Total Hits : 710578
Who's Online : 5



















