کینٹونمنٹ بورڈ کی شجر کاری مہم کا آغاز، رہائشیوں میں ماحول دوست شعور بڑھانے کی کوشش
ملتان:کینٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کے لیے بہتر، صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات زور و شور سے جاری ہیں۔ سردار عاطف سلطان کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرکی ہدایت پر ہفتہ وار شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی اسکول کے طلبہ، مختلف طبقہ ہائے فکر، مقامی رہائشی اور ماحول دوست شہری شریک ہوئے،یہ مہم 13 فروری سے 19 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران نہ صرف شجر کاری کی جائے گی بلکہ رہائشیوں کو ماحول دوست رویے اپنانے، سرسبز ماحول کے فوائد اور پودوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی بھی دی جائے گی، مہم کے دوران واک، ورکشاپ اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہر عمر کے افراد اس میں حصہ لے سکیں اور اپنی کمیونٹی میں فعال کردار ادا کریں،افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سی او آصف حیات ہارٹیکلچرسٹ، سیکرٹری کینٹونمنٹ بورڈ وسیم عامر اور کینٹونمنٹ بورڈ کے ممبر یعقوب شیرا نے بھی شرکت کی اور پودے لگائے، اس موقع پر رہائشیوں کو مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے تاکہ ہر فرد گھر یا محلے میں پودا لگا کر ماحول کی بہتری میں حصہ لے سکے،سردار عاطف سلطان کی ہدایت پر گارڈن سپریڈنٹ چوہدری ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور شجر کاری مہم کا اہتمام کیا، جس میں گرین بیلٹ، پارک اور کینٹونمنٹ کے دیگر سرکاری و عوامی مقامات کو سرسبز بنانے کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شجر کاری صرف پودے لگانے تک محدود نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی ضروری ہے، تاکہ یہ پودے بڑھ کر مستقبل کی نسلوں کے لیے سایہ دار اور ماحول دوست بن سکیں،رہائشیوں کی سہولت کے لیے لالک جان شہید پارک اور کینٹ گارڈن میں کیمپ لگائے گئے، جہاں مفت پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں، اس مہم کے دوران 10 ہزار پودے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ رہائشیوں کو شامل کرنا اور کینٹ کو حقیقی معنوں میں سرسبز و شاداب بنانا ہے،سردار عاطف سلطان نے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پودے لگائیں اور ان کی حفاظت کریں تاکہ سرسبز کینٹ کا خواب حقیقت میں بدل سکے، انہوں نے کہا کہ کینٹ کا ماحول صرف تب ہی دوست، خوشگوار اور صحت مند ہو سکتا ہے جب عوام اپنا بھرپور تعاون دیں، اور ہر شہری اپنے محلے، سڑک، پارک یا گلی میں پودے لگا کر اس مشن کا حصہ بنے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم صرف ایک ہفتہ تک محدود نہیں بلکہ یہ مسلسل سرگرمی ہے، جس میں کمیونٹی کا تعاون، تعلیم و آگاہی، اور ہر فرد کی ذمہ داری شامل ہے تاکہ آنے والے وقت میں ملتان کینٹ واقعی ایک ماحولیاتی لحاظ سے مثالی اور سرسبز شہر بن سکے۔







































Visit Today : 394
Visit Yesterday : 577
This Month : 5644
This Year : 53480
Total Visit : 158468
Hits Today : 2601
Total Hits : 710600
Who's Online : 2



















