کراچی میں پرامن دھرنے پر شیلنگ کے خلاف ملتان میں جماعت اسلامی کا احتجاج ،، پرامن احتجاج کے شرکاءپر تشدد فسطائیت ہے، اسے مسترد کرتے ہیں: صہیب عمار صدیقی
ملتان: جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں پرامن دھرنے کے شرکاءپر مبینہ شیلنگ، تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کی اس موقع پر مولانا محمود بشیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب، خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ملتان، ڈاکٹر خالد رشید، ڈاکٹر محمد عبداللہ کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کراچی کے مظلوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کیاصہیب عمار صدیقی نے کہا کہ کراچی میں شہری اپنے جائز بلدیاتی اور بنیادی حقوق کے لیے پ ±رامن انداز میں سراپا احتجاج تھے، مگر ان پر شیلنگ اور طاقت کا استعمال کیا گیا جو جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، اسے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کسی صورت قابل قبول نہیں سندھ حکومت کا طرز عمل فسطائیت کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔







































Visit Today : 415
Visit Yesterday : 577
This Month : 5665
This Year : 53501
Total Visit : 158489
Hits Today : 2814
Total Hits : 710813
Who's Online : 4



















