ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ماڈل بار بنانےکی منظوری ،، صدر محمد اظہر خان مغل کی قیادت پر ایگزیکٹو کمیٹی کا مکمل اعتماد
ملتان: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر محمد اظہر خان مغل منعقد ہوا اجلاس میں نائب صدر حافظ شعیب قریشی،لائبریری سیکرٹری سمیرا انجم،فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری،ممبران ایگزیکٹیو بلال ابرار آرائیں،نادرہ نور،صائمہ کنول،نادر مرالی،منظر بلال ملانہ،جنید ممتاز،چوہدری محمد تنویر،احمد یار شہزاد،احسن ممتاز میتلا اور عبدالمجید نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایگزیکٹیو کمیٹی نے متفقہ طور پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں تاریخی ترقیاتی کام کرانے اور بار کو ماڈل بار بنانے پر صدر محمد اظہر خان مغل کی قائدانہ صلاحیتوں اور ویثرن کو تالیہ بجا کر سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بار میں کئے جانے والے تمام ترقیاتی پروجیکٹس اور اخراجات کی منظوری دی اور باالخصوص شاندار سالانہ عشائیہ منعقد کر نے پر سلام پیش کیا جس میں ججز نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر صدر محمد اظہرخان مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈنگ کی کمی کے با وجود میں ایگزیکٹیو کمیٹی کا مشکور ہوں جن کے خصوصی تعاون سے ملتان بار کو ایک ماڈل بار بنایا گیااور اس کی تزئن و آرائش اور ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا گیا انہوں نے مذید کہا کہ میں خصوصی طور پر سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا کا مشکور ہوں جن کے ویثرن اور راہنمائی کی وجہ سے میں کامیاب ہوا یہی وجہ ہے باہر سےآنے والے لوگ ہائیکورٹ بار ملتان کی بلڈنگ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہیں۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نے سینیئر بار روم کو قائد اعظم محمد علی جناح کےنام سے منسوب کرنے اور صدر آفس کے باہر موجودہ ایگزیکٹیوکمیٹی کے نام لکھنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ایگزیکٹیو کمیٹی نے ممبر راجن پور بار محمد راشد اسراں ایڈووکیٹ پر DSPٹریفک چوہدری عامر بشیر کے ایماں پر وارڈن اہلکاران کی طرف سے تشدد کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نے سپریٹنڈنٹ ہائیکورٹ بار ملتان جواد غضنفر نارو کی دن رات محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا آخر میں ایگزیکٹیو کمیٹی نے ہائیکورٹ بار ملتان کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10%اضافہ کی منظوری دی جس پر ملازمین نے ایگزیکٹیو کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔







































Visit Today : 413
Visit Yesterday : 577
This Month : 5663
This Year : 53499
Total Visit : 158487
Hits Today : 2773
Total Hits : 710772
Who's Online : 2



















