محمد اعجاز خان بلوچ کی نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار سیدہ بشریٰ نقوی کو مبارکباد
bbc news urdu نے Friday، 6 February 2026 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے نائب صدر محمد اعجاز خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کی نو منتخب صدر سیدہ بشریٰ نقوی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار سیدہ بشریٰ نقوی نے محمد اعجاز خان بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلاء برادری کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے بھرپور اور مخلصانہ کوششیں کریں گی۔ محمد اعجاز خان بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ ملتان بار کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ اس کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر منتخب ہوئیں، جو ایک تاریخی سنگِ میل اور قابلِ فخر لمحہ ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 433
Visit Yesterday : 577
This Month : 5683
This Year : 53519
Total Visit : 158507
Hits Today : 2988
Total Hits : 710987
Who's Online : 5



















