اسلام آباد: ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے جاں بحق افراد کی تعداد 32 اور 169 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے
اسلام آباد: ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے جاں بحق افراد کی تعداد 32 اور 169 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 32 افراد جاں کی بازی ہار گئے جبکہ اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169 ہوگئی۔ خودکش دھماکے کے باعث امام بارگاہ سے ملحقہ گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے باہر تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی، کینٹ میں مسیحی برداری عبادات گاہوں پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2974
Total Hits : 710973
Who's Online : 4



















