یوم کشمیر کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک کی ملتان میں ،کشمیر بنے گا پاکستان، ریلی
ملتان: یوم کشمیر کے موقع پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ پر ،کشمیر بنے گا پاکستان، ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھا تھا۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان ،شہدائے کشمیر زندہ باد ،شہدائے پاکستان زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔ریلی کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ کشمیر ازل سے پاکستان کاحصہ ہے اور پاکستانی اور کشمیری عوام مل کر اپنی پاک فوج کی طاقت سے کشمیر کو آزاد کروائیں گے ۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ پچھلے سال بھارت کی تمام تر جنگی تیاری کے باوجود ہماری پاک فوج نے صرف ایک دن میں ہی بھارتی فوج کی ایسی کی تیسی کر دی ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ جو ملک پوری تیاری کے ساتھ ہماری پاک فوج کا صرف ایک دن مقابلہ نہیں کرسکا اور امریکہ سے جنگ بندی کی بھیک مانگی ہے تو وہ اب آگے جنگوں میں کشمیر کو کیسے آزاد نہیں ہونے دیگا ۔ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2938
Total Hits : 710937
Who's Online : 4



















