ملتان:  پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی جس سے چیف ایگزیکٹو پی ایل وائی ڈاکٹر قیصر جاوید نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشائاللہ ان کی قیادت میں کشمیر لے کر رہیں گے ہم بھارت کو کبھی نہتے کشمیروں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ریلی سے مہمانِ خصوصی خانیوال سے ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم، اے ڈی سی جی خانیوال غلام مصطفی شیر، اسسٹنٹ کمشنر روحت کامران اور ڈی ایس پی خانیوال خالد جاوید نے کہا کہ حکومت بھی بہت سنجیدہ ہے اور بھارت سے مذاکرات جاری ہیں انشائاللہ کشمیر بہت جلد ہمارا ہوگا ہماری فوج میں یہ صلاحیت ہے کہ مودی کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور این جی اوز کا اس میں بہت بڑا کردار ہے ریلی کے شرکاء سے دیگر مقررین سے بھی خطاب کیا۔