ملتان میں مسلم لیگ (ن) سٹی خواتین ونگ کی یومِ کشمیر ریلی، خواتین کا بھرپور اظہارِ یکجہتی
ملتان : مسلم لیگ (ن) سٹی خواتین ونگ ملتان کی صدر ثروت خان اور جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان کی قیادت میں چوک حسین آ گاہی پر یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بھرپور ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، ریلی میں شریک خواتین نے پاکستانی پرچم اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور “کشمیر بنے گا پاکستان”، “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سٹی خواتین ونگ کی صدر ثروت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان کی جدوجہد آزادی کسی صورت کمزور نہیں ہو سکتی،ثروت خان صدر،جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان ،افشین بٹ نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں خواتین کشمیر کاز کے لیے ایک مضبوط آواز بن چکی ہیں۔ریلی کے اختتام پر شرکاء نے کشمیری شہداء کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2944
Total Hits : 710943
Who's Online : 4



















