ملتان: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عاصم لودھی نے نیب ملتان آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااور سائلین سے انکی شکایات سنیں ۔ اس اقدام کا مقصد جنوبی پنجاب کی عوام کی شکایات کو براہِ راست سننا اور کرپشن سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے 13سائلین کھلی کچہری میں پیش ہوئے اور کرپشن و ہاؤسنگ سوسائٹیز میں دھوکہ دہی اورفراڈ سے متعلق اپنی شکایات بیان کیں ۔ڈی جی نیب ملتان نےسائلین کی داد رسی کے لیے نیب افسران کو قانون کے مطابق فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیےاور اس بات پر زور دیا کہ نیب ملتان بد عنوانوں کا احتساب کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔