ملتان : ملتان کی 5مارکیٹوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سے الحالق کا اعلان کردیا انجمن تاجران زکریا ٹاون کے صدر رانا محمد ارشاد، انجمن تاجران شاہ بدر روڈ کے صدر ڈاکٹر غلام شبیر، انجمن تاجران شہید بھٹو روڈ کے صدرملک رمضان سیال، انجمن تاجران شالیمارکالونی کے صدر ملک ذیشان ہانس، انجمن تاجران ملتان پبلک سکول کے صدر ملک پیر بخش، نے چیئرمین زکریا ٹاون،ملک اسد جنرل سیکرٹری زکریا ٹاون، ملک منیراحمدآڑائیں،چیئرمین شاہ بدرروڈ ملک محمد نواز،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق، وائس چیئرمین حاجی عبدالرشید،ملک منیر ہانس شالیمارکالونی،ملک عارف مہار سرپرست علیٰ زکریا ٹاون،غلام یسٰین سنیئرنائب صدر شاہ بدر روڈ،عمیر سیال نائب صدر،ملک عمران،ملک اسلم، ذاکر خان بلوچ، صغیر عباس، ملک شہزاد ہانس، اظہارالحق، حاجی رشید ہانس کے ہمراہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی سے کی گئی ملاقات میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سے الحالق کا اعلان کیا اس موقع پر تمام مارکیٹوں کے صدور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں انہونے ہمیشہ تاجرروں کے مسائل حال کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے خواجہ سلیمان صدیقی ہی تاجروں کے اصل قائد ہیں یہی وجہ ہے کہ ملتان کی 80فی صد تاجر تنظیمں ان کے ساتھ ہیں اس مو قع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے صنعت کاروں کے لیے بجلی کی قیمت سمیت بڑا ریلیف پیکج کا اعلان کرنا اورچھوٹے تاجروں دکانداروں کے لیے کوئی بھی ریلیف پیکج کا اعلان نہ کرناچھوٹے تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک ہے ایسے شرمناک اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حالانکہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 80 فیصد سے زائد چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی وجہ سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے جبکہ صنعت کار اپنا پیسہ پاکستان کے بینکوں میں رکھنے کی بجائے باہر کے ممالک میں رکھتے ہیں اور انہوں نے فیکٹریاں بھی باہر کے ممالک میں لگا رکھی ہیں حکومت خوشامدی ٹولے کو نوازنے کی بجائے مڈل کلاس سفید پوش طبقہ کی حوصلہ افزائی کرے ہم چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کی طرح ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ،ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی، ملتان کے سنیئر وایس چیئرمین شیخ الطاف حسین، ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود، ملک کامران بھٹہ، حاجی عبدالغفور، موجود تھے خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی اور آئے روز بجلی وگیس کی بڑھتی ہوئی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہو چکے ہیں اسی لیے وفاقی حکومت اور وزیر توانائی اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور چھوٹے تاجروں دکانداروں کو دھتکارنے کی بجائے حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریں کیونکہ تاجر برادری اور دکاندار حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں مگر ریلیف نام کی کوئی شے میسر نہیں ہے