انرویل ڈسٹرکٹ 343 کا فلاحی اقدام ، مستحق بچوں میں تعلیمی کتب فراہم ، بچوں کی تعلیم ہمارا مستقبل ہے: مسز جینا اعجاز
ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی جانب سے امیدِ زندگی سکول کے بچوں کے لیے کتابیں دی گئی کتاب پا کر بچے اور اساتذہ خوشی سے نہال اس موقع پر انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا کہ آج کے بچے ہمارے اچھے کل کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم اور صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے امیر آباد اللہ شافی جیسے علاقے میں آج کل کے دور میں اچھی معیاری تعلیم دینا کسی نعمت سے کم نہیں تمام مخیر حضرات کو ان جیسے علاقوں میں ان مستحق بچوں میں کتابیں یونیفارم اور بیگز دینے چاہیے ہم یہاں کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ ان بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 بنانے کا مقصد صرف بچوں اور خواتین کے مسائل کو دور کرنا ہے اور ہمارے تمام کلبز اس کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں ایسے گنجان آباد علاقوں میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینا اجر عظیم ہے ہم ان کی ضروریات پوری کرتے رہیں گے اس موقع پر پرنسپل اور اساتذہ نے مسز جینا اعجاز اور سعدیہ کرمانی کا شکریہ ادا کیا اور بچوں نے ڈھیروں دعائیں دیں اور کتابوں سے پڑھائی شروع کر دی۔







































Visit Today : 453
Visit Yesterday : 577
This Month : 5703
This Year : 53539
Total Visit : 158527
Hits Today : 3258
Total Hits : 711257
Who's Online : 4



















