حکومت پنجاب کا بسنت کے موقع پر 6 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
bbc news urdu نے Tuesday، 3 February 2026 کو شائع کیا.
لاہور : حکومت پنجاب نے بسنت کے موقع پر 6 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6 فروری کو تعطیل ہو گئی۔ 6 فروری کو صرف لاہور میں بسنت کی تعطیل ہو گی۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے رواں ماہ 6، 7 اور 8 تاریخ کو لاہور میں بسنت منانے کی اجازت دی ہے۔ ان تین دنوں میں ہر خاص و عام کو پتنگ اڑانے کی اجازت ہو گی۔ خیال رہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز جمعرات چھٹی ہو گی، اب حکومت پنجاب کی جانب سے 6 فروری بروز جمعہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی سرکاری سطح پر چھٹی ہوتی ہے۔ یوں زندہ دلانِ لاہور ایک ساتھ چار چھٹیاں منائیں گے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 219
Visit Yesterday : 533
This Month : 6512
This Year : 54348
Total Visit : 159336
Hits Today : 899
Total Hits : 716844
Who's Online : 4





















