ملتان :  شہزادہ علی اکبر بن حضرت امام حسین علیہ السلام جو کہ بی بی ام لیلیٰ سلام اللہ علیہہ کے پر شکوہ باوقار، زیبا ترین اور نیکو ترین جواں مرد فرزند تھے سیرت و اخلاق و شائستہ اور آراستہ تھے وہ قدو کامت ، شکل و صورت ، سیرت ، اخلاق ، کردار ، رفتار گفتار اور منطق میں رسالت مآب سے انتہائی مشہابت رکھتے تھے یہ بات تحفظ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سید حسن عباس رضوی کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پر یوم ولادت حضرت علی اکبرکی خوشی میں کیک کاٹنے سے قبل تقریب کے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہی اس موقع پر اصغر علی قریشی ہاشمی ، محمد آصف خان ، ذوالفقار علوی ، عباس علی قریشی ہاشمی ، عامر رضا جعفری ، فیاض خان ، ندیم ہاشمی ، حاجی محمد رمضان راں ، ظہور حسین ، منیر حسین ، محمد ندیم ہاشمی ، اظہر حسین ، شیخ سجاد حسین ، لقمان حسین ، عون محمد ، سید محمد غضنفر علی مشہدی ، عبدالشکور ، بابر صدیقی ، شہباز حسین بلوچ ، شہزاد رتن ، ملازم حسین جعفری موجود تھے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و خوشحالی ، شہدائے پاک آرمی اور پولیس انتظامیہ کے شہداءکے لیے مغفرت اور بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔