ملتان:  سپیریئر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد کامران یوسف نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے لیے ٹائم نکالیں تاکہ بچوں کی تمام معلومات سے آگاہی ہو سکے ہماری اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی ٹیم ان کے بہتر مستقبل اور کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور ہماری انتظامیہ اور اساتذہ 24 گھنٹے ان کی بہتری کے لیے حاضر ہیں پی ٹی ایم کا مقصد بھی والدین اور طلباء و طالبات کو تمام نتائج سے آگاہی اور ان کے بہتر مستقبل اور آگے بڑھنے کے تمام راستوں کا بتانا ہے والدین کے ساتھ اس میٹنگ کا مقصد صرف اور صرف ان کو بہتر مستقبل سے آگاہ کرنا ہے ہم والدین اور طلبہ کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اساتذہ اور والدین کے درمیان میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ڈاکٹرز، انجینیئرز، پائلٹ، صحافی، آئی ٹی کے شعبوں میں یقینی کامیابی ممکن ہے اور آدھی تعلیم پاکستان اور باقی تعلیم ترقی یافتہ ممالک میں حاصل کریں اور ترقی کی منازل کو حاصل کریں میٹنگ میں اساتذہ، طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں طلبہ اور والدین کو بچوں کے نتائج اور مفید مشورے بھی دیے۔