سرائیکی شاعر امان اللہ ارشد مرحوم کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین، تعزیتی ریفرنس منعقد
ملتان : پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سرائیکی کے معروف شاعرامان اللہ ارشد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس زیر صدارت پاکستان سرائیکی پارٹی ملک اللہ نواز وینس منعقد ہوا مہمان خصوصی وزیر کچالہ ملتان ڈویژن کے صدر مہر ربنواز چاون وسیب تاجر اتحاد کے صدر سید مطلوب حسین بخاری سجادہ نشین دربار سلطان علی اکبر شمسی عفت حسین شمسی تھے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نذر حسین،حاتم نائچ،حاجی زوار حسین زاری،ملک شوکت وینس،ملک محمد اکمل نائچ،ملک عبداللہ نواز بوہنہ،محمد اجمل خان بادوزئی اور دیگر نے خطاب کیا ملک اللہ نواز وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ ارشد سرائیکی وسیب کے ایک عظیم شاعر تھے جن کی شاعری میں سرائیکی خطے کے محروم محکوم انسانوں کی بات کی اور انکی ادب کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج ؎تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مرحوم امان اللہ ارشد کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صوبائی یا وفاقی ادبی ایوارڈ سے نوازا جائے اور یہ بات کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ادب سرائیکی خطہ میں تخلیق پایا جاتا ہے مگر حکومت پنجاب جتنا خرچ پنجابی ادب اور ادیبوں پر کرتی ہے اس کا عشر عشیر بھی سرائیکی ادب کے لیے خرچ نہیں کیا جاتا ہم کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب ادیبوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرے اگر ہمارا اپنا صوبہ سرائیکستان ہوتا تو ہمارے شاعر ادیب کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہے نہ ہوتے اور جتنی کتابیں شاعری کے حوالے سے سرائیکی میں شائع ہو رہی ہیں وہ اور کسی زبان میں شائع نہیں ہو رہیں حکومت سرائیکی ادیبوں شاعروں کو خصوصی طور پر مالی معاونت کرے جس طرح مساجد کے امام کو 25ہزار ماہانہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے اسی طرح ان ادیبوں اور شاعروں کو بھی اعزازیہ دیا جائے اور ٹی ہاؤس ملتان میں ادبی پروگرامز کی فیس ختم کی جائے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو نے ادا کئے آخر میں مرحوم امان اللہ ارشد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اور سانحہ گل پلازہ کراچی میں جاں بحق ہونیوالوں کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی





































Visit Today : 397
Visit Yesterday : 533
This Month : 6690
This Year : 54526
Total Visit : 159514
Hits Today : 2441
Total Hits : 718386
Who's Online : 9





















