ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب سے یو ای ٹی ملتان کے نو تعینات وائس چانسلر کی ملاقات، لاڑ کیمپس کے مسائل سے آگاہ
ملتان (صفدربخاری) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی
سےمحمدنوازشریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے نئے تعینات ہونے والےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کی ملاقات۔ اس موقع پروائس چانسلر نے اپنی تعیناتی کے بعد یو ای ٹی ملتان کے لاڑکیمپس کو درپیش مسائل بارے آگاکیا۔ اے سی ایس کو بریفنگ دیتے ہوئےمزیدبتایاکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوساؤتھ پنجاب کو کہاکہ یونیورسٹی کےکام میں سست روی دکھانے پر ٹھیکیدارکو نوٹس دیںتاکہ کام کی رفتار کوتیزی سے مکمل کیاجائے ۔سٹی کیمپس قاسم پورٹیکنیکل کالج میں 2012میں یونیورسٹی کاعارضی تعلیمی آغازہواتھاپی سی ون میں 1116 ملین کل منظور شدہ بجٹ رکھاگیاجس میں سے 939ملین مل چکا ہے اوراس میں سے882 ملین استعمال ہوچکا ہے۔یونیورسٹی کا83%کام مکمل ہوچکاہے۔ باؤنڈری وال، ایڈمن بلاک، تعلیمی بلاک، کیفے ٹیریااورجامعہ مسجدپر کام سست روی کاشکارہے جس کے باعث یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہےاندرونی اور بیرونی تعمیرپرمزید 176 ملین استعمال ہونا ہیں۔ہمیں ابھی طلباء کیلئے ہوسٹل اوراساتذہ کرام کی رہائش گاہوں کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں اس بارے پی سی ون پر کام جاری ہے اور یونیورسٹی کو لاڑ کیمپس میں شفٹ کرنے کیلئے شٹل سروس کیلئے دس نئی بسوں کی بھی اشد ضرورت ہے جس کے بعد ہی ہم یوای ٹی لاڑ کیمپس کو فوری شروع کرسکتے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزدکو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا یونیورسٹی کی تعمیرمیں سست روی درست بات نہیںاور نہ ہی اسے اب مزید برداشت کیاجائےگاانجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیرمیں تاخیر سےجنوبی پنجاب کےطلباء کے مستقبل کوخطرہ میں نہیں پڑنے دینگے میں خود بھی یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس کا دورہ کرکے مسائل کی صورتحال بارےجائزہ لونگا۔




































Visit Today : 398
Visit Yesterday : 533
This Month : 6691
This Year : 54527
Total Visit : 159515
Hits Today : 2490
Total Hits : 718435
Who's Online : 10





















