ملتان: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون صدر بشریٰ نقوی کو صدر منتخب ہونے پر نواب ایم احسان خان سدوزئی سینئر رہنما ایپکا پاکستان ،چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب نے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر نواب ایم احسان خان سدوزئی سینئر رہنما ایپکا پاکستان ،چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب نے کہا کہ بشریٰ نقوی کی کامیابی خواتین کی جدوجہد، استقامت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کی حامی رہی ہے اور بار میں خواتین کی نمائندگی مضبوط ہونے سے انصاف کے نظام میں مثبت تبدیلی آئے گی،اس موقع پر نو منتخب صدر بشریٰ نقوی نے نواب ایم احسان خان سدوزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام وکلاءبرادری کی مشکور ہوںانہوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے اور میرے اوپر اعتماد کیا مجھے بطور صدر منتخب کروایا،میں ان شاءاللہ وکلاءبرادری کے جتنے بھی مسائل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرواو¿ں گی،سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سینئر گروپ لیڈر وکلاءگروپ ،مرزا عزیز اکبر بیگ نے بھی وکلاءبرادری کا شکریہ ادا کیا، مرزا عزیز اکبر بیگ گروپ سے پہلی خاتون بھاری اکثریت سے خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں،مرزا عزیز اکبر بیگ کو بھی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔