ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات: 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،،پولنگ یکم فروری کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہو گی
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں 34 چونتیس
امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین طاہر ندیم، اراکین زین العابدین اور عامر مشتاق کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر کےعہدے پر تین امیدواروں مظہر خان، ناصر زیدی اور احتشام الحق، نائب صدر کی دو نشستوں پر 4 امیدواروں ملک اعظم، مہر رضا سیال، شاہد سٹھو، سہیل نیاز، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر تین امیدواروں احتشام الحق، جاوید اقبال عنبر، آغا شاہد عظیم، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر چار امیدواروں خالد محمود کھاکھی، مکرم علی خان، عبد الحئی بلوچ، عباس علی ڈوگر اور خزانچی کی نشست پر دو امیدواروں وسیم شہزاد اور جنید انور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 18 اٹھارہ امیدواروں وسیم خان بابر، ملک فرید، سہیرہ طارق، چوہدری عبدالوسیم، رانا سلمان ضمیر، صفدر بخاری، طاہر لطیف، مظہر چوہدری، واثق رؤف، عمران میتلا، ملک اعظم، شہزاد خان درانی، سہیل چوہدری، مہر رضا سیال، شاہد سٹھو، تنویر گیلانی، عباس علی ڈوگر اور مکرم علی خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق امیدواروں نے ملتان پریس کلب میں کاغذات نامزدگی مقررہ وقت چار بجے سے چھ بجے کے دوران جمع کرائے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل آج 25 جنوری کو مکمل کیا جائے گا۔ اپیلوں پر سماعت 26 جنوری جبکہ کاغذات نامزدگی 27 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز 27 جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ یکم فروری کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہو گی۔





































Visit Today : 397
Visit Yesterday : 533
This Month : 6690
This Year : 54526
Total Visit : 159514
Hits Today : 2441
Total Hits : 718386
Who's Online : 9





















