مریم نواز شریف پنجاب کی تاریخ کی بہترین وزیر اعلیٰ ہیں، عوامی خدمت کی مثال قائم کر دی: میاں نواز شریف حمایت تحریک
ملتان: میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ اور فوزیہ رانا ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملتان سمیت پنجاب بھر میں بھرپور ترقیاتی کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بھلائی کے لئے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ مریم نواز شریف تاریخ کی بہترین وزیر اعلیٰ ہیں۔ جن کو عوام کی بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میں بے شمار کام کئے۔عوام نے ان کو رول ماڈل وزیر اعلیٰ کا نام دیا ہے۔ صفائی کے حوالے سے بھی انھوں نے ستھرا پنجاب بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ گلی کوچوں سے لیکر شہری اور دیہاتی علاقوں میں بھی عوام کو ستھرا بنانے کا کام جاری ہے۔ اس کاوش سے مسلم لیگ (ن) کا گراف بلند ہو رہا ہے. انھوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں بھرپور عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں پنجاب میں خوشحالی آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملتان میں وویمن یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کے مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کر دیا جائے۔ یہ ملتان کے عوام کی خواہش ہے۔








































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 440
This Month : 13703
This Year : 61539
Total Visit : 166527
Hits Today : 4596
Total Hits : 848105
Who's Online : 4




















