ملتان میں انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیر اہتمام انرویل ڈے جوش و خروش سے منایا گیا
ملتان: انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیر اہتمام انرویل ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کی عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انرویل ڈسٹرکٹ 340 رضوانہ ملک نے کہا کہ معاشرے سماجی خدمت کے حقیقی تصور کو اُجاگرکرنا چاہیے تا کہ معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل حل ہوسکیں انرویل ایک عالمی تنظیم ہے جو تعلیم، صحت، خواتین کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے مختلف منصوبوں پر عملی طور پر کام کر رہی ہے۔ انرویل ڈے منانے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ اُنھوں نے،مزید کہا کہ انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کی سابق چیئر مین رضوانہ تبسم دورانی کی زیر قیادت کلب کے ممبران دکھی انسانیت کی خدمت،سماجی وترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گی کیونکہ دنیا میں انسانیت کاعظیم رشتہ ہے مستحق افراد کی فلاح وبہبود میں ہماری دنیاوآخرت میں کامیابی ہے۔ڈسٹرکٹ سیکرٹری مسز صا لحہ پاشا نے کہا کہ خدمت خلق عظیم نیکی ہے۔ لہذا ہمیں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ کیونکہ خدمت خلق ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا بہترین ذریعہ ہے۔دسٹر کٹ وائس چیئر مین شمائلہ شوکت نے کہا انرویل ممبران اپنی محنت، لگن اور خلوص کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل میں بھی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔نظامت کے فرائض بولٹین ایڈیٹرمسز عائشہ اکرام نے ادا کئے۔انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی تما م صدوز سیکر ٹریزو دیگر عہدے دارا ن کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر انرویل ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کے تمام کلبز کی عہدے داران نے سابق چیئر مین وبانی ڈسٹر کٹ انرویل رضوانہ تبسم دورانی کی خدمات کو سراہا اور کہا وہ ممبران کو جس طرح گائیڈ لائن دیں گی اُس پر مکمل عمل کرتے ہو ئے سماجی خدمات جاری رکھیں گی۔






































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 553
This Month : 13736
This Year : 61572
Total Visit : 166560
Hits Today : 177
Total Hits : 848343
Who's Online : 6




















