ملتان: پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو مزدوروں، کسانوں، طلباء، خواتین اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کرتی ارہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔ اس لیے دیگر جماعتوں کے رہنما پیپلز پارٹی سے متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جو عوام میں جا کر سیاست کرتی ہے۔ ہمارا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں سرکاری ملازم، کسان، مزدور خوشحال تھے۔ تنخواہیں بروقت ملتی تھیں، ریلوے کا ادارہ ترقی پر تھا، ہزاروں لوگوں کو بھرتی کیا گیا، لیکن آج نہ تنخواہیں بروقت مل رہی ہیں وہ پچھلے تین سال سے ریٹائرڈ لوگوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں ہو رہی۔ سینکڑوں مزدوروں کو نکال دیا گیا۔ کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہو رہی حکومت پاکستان فورا ریلیف دے بھرتی پر پابندی ہے اور کہا نشتر ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی ایجوکیشن واپڈا اور دیگر اداروں کے نجکاری کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر مزدوروں کا معاشی قتل بند کیا جائے اور ائندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے صدر اصف علی زرداری کی موثر حکمت عملی سے چاروں صوبوں میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی انشاءاللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گ