حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کی شہادت کے سلسلے میں مجلسِ عزا کا انعقاد،، اہلِ بیتؑ کی قربانیاں دینِ اسلام کی بقاء کی ضامن ہیں: مقررین
ملتان : مفسر قرآن حافظ ڈاکٹر تصدق حسین اور مولانہ سید محمد ابرار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دین اسلام کی بقاء کے لئے اہل بیت اطہار نے بیش بہا قربانیاں دیں جنہیں تاقیامت فراموش نہیں کیا جائے گا آپ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام موسیٰ کاظم کی شہادت کے سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ کاظمیہ علو شاہ والہ کے متولی و لائسنس دار سید ارشاد حسین شاہ کاظمی کے زیر اہتمام امام بارگاہ باب الحوائج موسی کاظم حسینیہ کاظمییہ علو شاہ موضع بستی نو نزد سردار چوک سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ پر مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر سید صفدر حسین شاہ کاظمی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی مجلس عزا میں سید محمد عمران شاہ کاظمی، سید علی حسین شاہ کاظمی، سید انعام حسین شاہ کاظمی، سید افتخار حسین شاہ کاظمی، سید مہر علی شاہ کاظمی، سید وسیم عباس شاہ کاظمی، سید امام علی شاہ کاظمی، سید نعلین علی شاہ کاظمی، شرکت سید مبشر نقوی چیئرمین تحفظ عزا داری، سید اصغر عباس نقوی صدر تحفظ عزا داری، ملک ابرہیم ڈیہڑ، ملک سلیم رضا مہے، رانا انور علی نمبر دار بستی نو، ملک عثمان مہے،ملک آفتاب تھہیم، رانا شہباز احمد،پروفیسر سید جعفر حسین بخاری،شکیل عباس رگھڑ،شیخ پارس،سید مطلوب بخاری ودیگر نے شرکت کی دیگر مقررین میں سید الیاس رضا شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جن مشکلات و مصائب کا شکار ہیں وہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے اسی لیے ہمیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے۔







































Visit Today : 24
Visit Yesterday : 553
This Month : 13734
This Year : 61570
Total Visit : 166558
Hits Today : 163
Total Hits : 848329
Who's Online : 4




















