ملتان: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عالمگیر رائو کا کہنا ہے کہ فارماسسٹ برادری نے ان پر جو اعتماد کیا تھا وہ اس پر پوراتریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں عبدالرسول سعیدی،جہانزیب خان بزدار اور ایکسین واپڈا بابر گجر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے عالمگیر رائوکو پی پی اے کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ عالمگیر رائو کا تعلق ملتان سے ہے اور انہوں نے اپنی قابلیت کی بنا پر اپنا نمایاں مقام بنایا ہے اور اس وقت وہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ و پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بطور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل کے عہدے پر اپنی خدمات دے رہے ہیں عالمگیر رائو کا مزید کہنا تھا کہ عطائیت کے خاتمے کے لئے بے حد ضروری ہے کہ فارماسسٹ کو مخصوص ادویات کا نسخہ لکھنے کی اجازت ملنی چاہیے اور اس معاملے پر وہ متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دنیا بھر میں فارماسسٹ کو نسخہ لکھنے کی اجازت ہے اور انشااللہ جلد پاکستان میں بھی یہ قانون لایا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات محدود وسائل میں رہتے ہوئے مل سکیں۔