سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے زیرِ اہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات ،،عمران اسماعیل قریشی کی سماجی و عوامی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش
ملتان : ملتان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت عمران اسماعیل قریشی ہمیشہ شہر میں مثبت سرگرمیوں، سماجی بہتری اور اداروں کے تعاون میں نمایاں کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ ان کی شخصیت اخلاص، بردباری اور عوامی خدمت کی عملی مثال ہے، اور ان کی موجودگی کسی بھی تقریب کی اہمیت اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔ تقریب میں عمران اسماعیل قریشی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی پیش کی گئی، جو ان کی عوامی خدمت اور مثبت کردار کی عملی پہچان ہے۔سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے زیرِ اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات ایک منظم اور مثالی پروگرام تھا، جس میں سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر، چیف ٹریفک آفیسر محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی، ایس پی کینٹ کائنات اظہر اور ایس پی صدر و سٹی ڈویژن خدیجہ عمر کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ تقریب میں شیلڈز کی تقسیم سے ٹریفک سٹاف کے مورال میں اضافہ ہوا اور عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کو فروغ ملا۔عمران اسماعیل قریشی نے اس موقع پر کہا کہ ایسی تقریبات پولیس فورس کی حوصلہ افزائی اور عوام کے ساتھ اعتماد مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، جو محفوظ، مہذب اور پرامن معاشرے کی بنیاد بنتے ہیں۔ ان کی موجودگی اور شیلڈ وصولی اس بات کی علامت ہے کہ معاشرتی خدمت اور اداروں کے ساتھ تعاون کی قدر ہر سطح پر کی جاتی ہے۔




































Visit Today : 199
Visit Yesterday : 509
This Month : 1741
This Year : 65460
Total Visit : 170448
Hits Today : 782
Total Hits : 887375
Who's Online : 12





















