ملتان:  بلوم فیلڈ ہال سکول شاہ رکن عالم کی ہونہار طالبہ ماہ نور مسعود نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Excellence in Science اور Excellence in Urdu کے دو اہم اعزازات اپنے نام کر لئے، ماہ نور مسعود کی اس نمایاں کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے،ماہ نور مسعود نے سائنسی مضامین اور اردو زبان میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے تعلیمی ادارے بلکہ اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا،طالبہ کے والد چودھری مسعود آرائیں نے بیٹی کی کامیابی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ نور کی یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کا خاص کرم، اساتذہ کی محنت اور بیٹی کی لگن کا نتیجہ ہے۔ میں سکول انتظامیہ اور اساتذہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری بیٹی کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔